تعارف

بسم اللہ الرحمن الرحیم
امن کی پکار

تعارف

بھائیو اور بہنو!



السّلام علیکم

اس دنیا میں ہر ذی روح امن چاہتاہے اور ہر لمحہ امن کی تلاش میں ہے۔ امن دل میں سکینتاور دماغ میں سکونکا نام ہے۔ دل میں سکینت اور دماغ میں سکون کی باگ ڈور اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ اس لئے دل میں سکینت اور دماغ میں سکون کے لئے اللہ تعالیٰ سے تعلق اور رابطہ قائم رکھنا ضروری ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ سے تعلق اور رابطہ قائم نہیں رکھا جائے گا تو دل و دماغ میں سکون نہیں جنم لے سکتا اور انسان پریشانی کا شکار ہی رہے گا خواہ اس کے پاس مال و دولت کی کثرت ہو، شہرت ہو اور اعلیٰ منصب ہو۔


بھائیو اور بہنو! سوالات پیدا ہوتے ہیں:

·امن کہاں ہے، کہاں سے ملتا ہے کیا اسے خریدا جا سکتا ہے؟

·اللہ تعالیٰ تو امن پسند ہیں، اللہ ہر شئے پر قادر ہیں تو دنیامیں بد امنی کیوں پھیل جاتی ہے؟

·جب انسان کے پاس دولت ہوتی ہے، شہرت ہوتی ہے، اعلیٰ منصب ہوتا ہے تو اسے کیوں امن حاصل نہیں ہوتا جبکہ اس دنیا کا نظام اسباب کے تحت چل رہا ہے، اسباب سے روزمرہ کی ضروریات پوری ہوتی ہیں اور قرآن پاک میں متعدد بار ذکر ہے کہ اللہ کا فضل تلاش کرو؟

·قرآن اللہ کا کلام ہے اور اللہ کے سیدھے راستے کی رہنمائی کرتا ہے لیکن قرآن میں یہ بھی متعدد بار ذکر ہے کہ اللہ گمراہ کرتا ہے؟

بھائیو اور بہنو! آئیے ان سوالات کا جواب قرآن پاک جو کہ اللہ کا کلام ہے اسے قرآن میں ہی تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔



بھائیو اور بہنو! حدیث قدسی کا مفہوم ہے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:


میں ایک چھپا ہوا خزانہ تھا۔
میں نے چاہا کہ پہچانا جاؤں۔
پس میں نے جن و انس کو پیدا کیا۔


بھائیو اور بہنو! اللہ تعالیٰ علیم ہیں۔ اللہ جانتے تھے کہ انسان کی تخلیق کی جائے گی جس کا قرآن پاک میں ذکر ہے:


ترجمہ سورۃ الدھرآیت نمبر 1
بسم اللہ الرحمن الرحیم

کبھی گزرا ہے انسان پر ایک وقت زمانے میں کہ نہ تھا وہ کوئی چیز جو زبان پر آتی۔


بھائیو اور بہنو!جب اللہ تعالیٰ نے ارادہ کر لیا کہ انسان کی تخلیق کی جائے گی تو اس کی تخلیق بہترین صورت میں کی جس کا ذکر قرآن پاک میں ہے:


سورۃ التین آیت نمبر4 – 1

بسم اللہ الرحمن الرحیم

والتین والزیتون۔ لا وطور سینین۔ لا وھذالبلد الامین۔

لا لقد خلقنالانسان فی احسن تقویم۔


قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی
۔ لا اور طور سینین کی۔ لا

اور اس شہر امن والے کی۔ یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا۔


بھائیو اور بہنو! مختصر یہ کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے اپنی بندگی کے لئے پیدا کیا جس کا ذکر قرآن میں ہے:


ترجمہ سورۃ الذاریٰت آیت نمبر 56
بسم اللہ الرحمن الرحیم

وما خلقت الجن والانس الا لیعبدون۔
اور میں نے جو بنائے جن اور آدمی سو اپنی بندگی کے لئے۔


بھائیو اور بہنو! اللہ تعالیٰ نے انسان کی بندگی کا امتحان لینے کے لئے انسان کی فطرت میں نفس کو سمو دیا جس کا ذکر قرآنمیں ہے:


ترجمہ سورۃ الشمس آیت نمبر 10 – 7
بسم اللہ الرحمن الرحیم


اور (قسم) جی (نفس) کی اور جیسا اس کو ٹھیک بنایا۔ لا پھر سمجھ دی اس کو ڈھٹائی کی اور بچ کر چلنے کی۔ لا تحقیق مراد کو پہنچا جس نے اس کو سنوار لیا۔ لا اور نامراد ہوا جس نے اس کو خاک میں ملا چھوڑا۔


بھائیو اور بہنو! علمائے کرام نفس کی صفات اخذ کرتے ہیں کہ چونکہ اللہ تعالیٰ کو انسان سے بندگی مقصود تھی اس لئے نفس کی جزیات (Properties) یہ طے ہوئیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے لئے اکسائے گا جس کی وجہ سے وہ دوزخکی گہرائیوں کی طرف گرتا چلا جائے گا جس کا ذکر قرآن پاک میں ہے:


سورۃ التین آیت نمبر5

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ثم رددنہ اسفل سافلین۔ لا

پھر پھینک دیا اس کو نیچوں سے نیچے۔


حاشیہ از مولانا صلاح الدین یوسف

گویا انسان اللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت سے انحراف کر کے اپنے کو احسن تقویم کے بلند رتبہ و اعزاز سے گرا کر جہنم کے اسفل سافلین میں ڈال دیتا ہے۔


بھائیو اور بہنو! علمائے کرام فرماتے ہیں کہ جب انسان کی پیدائش ہوتی ہے تو نفس کی صفت کی وجہ سے اس کا رخ جہنم کی طرف ہو جاتا ہے اور وہ اس کی طرف گرتا ہی چلا جاتا ہے۔

بھائیو اور بہنو! اللہ تعالیٰ رحیم و کریم ہیں۔ اللہ چاہتے ہیں کہ انسان دوزخ کی طرف نہ گرتا چلا جائے اور اللہ تعالیٰ نے ساتھ ہیں دوزخ سے جنت کی طرف رخ موڑنے کی ترکیب بتلا دی کہ اگر کوئی جہنم سے جنت کی طرف رخ موڑنا چاہتا ہے کہ وہ اللہ کی ذات یکتا پر ایمان لائے اور نیک کامکرے جس کا ذکر قرآن میں ہے:


سورۃ التین آیت نمبر6

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الالذین امنو و عملو الصٰلحٰت فلھم اجر غیر ممنرن۔ ط

* مگر جو یقین لائے اور عمل کئے اچھے سو ان کے لئے ثواب ہے بے انتہا۔ ط
* لیکن جو لوگ ایمان لائے اور (پھر) نیک عمل کئے تو ان کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا۔

Next

Sponsorship

تعارف

بسم اللہ الرحمن الرحیم امن کی پکار سرپرستی تعارف بھائیو اور بہنو السّلام علیکم سرپرستی کے اصطلاحی معنی ہیں کہ اللہ کی رضا کی خاطر کسی Read More...

تعارف امن ک...

پاکستان کی ...

بسم اللہ الرحمن الرحیم امن کی پکار تعارف بھائیو اور بہنو السّلام علیکم بھائیو اور بہنو! آئیے ان سوالات کا جواب قرآن پاک Read More...

دین اسلام

عورت کا مقا...

https://encrypted-tbn0.gstatic.com/images?q=tbn:ANd9GcSYdpUC77CnI2XhZc7ys90U6dP78RCXXxBltcvmNQ6Drdl0yvEnZA سم اللہ الرحمن الرحیم امن کی پکار عبادت کیا ہے؟ 'صبر' بھائیو اور بہنو! السّلام علیکم اگر عقابی نظر سے دیکھا جائے تو نظر آئے گا Read More...

سیاست

پیغام علما�...

بسم اللہ الرحمن الرحیم امن کی پکار دعائیں دعائیں دوران نماز علمائے کرام کو پیغام السّلام علیکم محترم! اللہ کی بارگاہ سے امید ہے کہ آپ Read More...

Comments are closed.